ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے الحمراہ ہال میں پوسٹر مقابلہ

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے پنجاب ریو نیو اتھارٹی کا الحمرا ہال میں پوسٹر مقابلہ منعقد ہوا اس پوسٹر مقابلہ کا انعقاد ـ‘‘ نوجوان نسل ٹیکس ادائیگی کو ممکن بنا سکتی ہے کے عنوان سے کیا گیا ۔ پوسٹر مقابلہ کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل محمد عطاء کے کیا ۔ اس مقابلے میں این سی اے ،پنجاب یونیورسٹی کنیئرڈ کالج سمیت تمام یونیورسٹیز کے فائن آرٹس کے طلباء طالبات نے حصہ لیا پوسٹر مقابلے کا مقصد نوجوان نسل میں ٹیکس کی آگاہی کو فروغ دینا ہے لاہور آرٹس کونسل کے ڈائیریکٹر ذوالفقار ذلفی نے پی آر اے کی اس کاوش کو سراہا ۔ چھ سالہ مصور حسین کو بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے دس ہزار روپے کا انعام دیا گیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری کلچر ثمن رائے کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ کے لیے جانفشانی سے کا م کر رہی ہے ۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن مجتبیٰ خان این سی اے ، دوسری کنیئرڈ کالج کی انعم ، تیسری پوزیشن کا طلبہء مدیحہ امجد نے حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن