کوٹ لکھپت: کرنٹ لگنے والا ایک اور شخص جاں بحق، قصور میں بھی 7 سالہ بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

لاہور، قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شادی والے گھر میں کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص اسلم گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ یوں واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔ واضح رہے اتوار کو بھی اشفاق نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا جبکہ چار زخمیوں کو ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں قصور کے نواحی علاقہ ارائیاں والا میں کرنٹ لگنے سے 7 سالہ بچی دم توڑ گئی۔ کنگن پور کے علاقہ ارائیاں والا کے محمد اشرف کی 7 سالہ بیٹی سمیرا گھر کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ اچانک اسکا ہاتھ مکان کی چھت کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی مین تار سے چھو گیا جس پر کرنٹ لگنے سے سمیرا بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...