پاک نیوی کے بحری جہازوں کی کثیرالملکی گلف شیلڈ 1جنگی مشقو ں میں شرکت

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان، پی این ایس ہمت اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز بسول نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کی جانب سے منعقدہ ٹرائی سروسز مشق گلف شیلڈI-میں شرکت کیلئے30مارچ سے 7اپریل 2018تک سعودی عرب کی بندرگاہ جبیل کا دورہ کیا۔ جنگی جہازوں کیساتھ پاک بحریہ کے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ پی تھری سی، سپیشل سروس گروپ اور پاک میرینز نے بھی مشق میں حصہ لیا۔ پی این فلوٹیلا کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور محمدفیصل عباسی نے کی۔ میری ٹائم مشق گلف شیلڈI- دومرحلوں پر مشتمل تھی۔ مشق کے پہلے مرحلے ہاربر فیزکے دوران مشترکہ منصوبہ بندی کانفرنسز اور پیشہ ورانہ موضوعات پر سیمینارز کا انعقاد ہوا جن کا مقصد مشق میں شریک ممالک کے درمیان خیر سگالی کی فضا پیداکرنا تھا۔ مشق کا دوسرا مرحلہ سعودی عرب کے پانیوں میں منعقد ہوا۔ اس مرحلے کے دوران مشق میں شریک ممالک کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے غیر روایتی جنگ، ساحلی دفاع، فضائی دفاع اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مختلف مشقیں کی گئیں۔پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے جہازکے علاوہ امریکہ، بحرین، ترکی، سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات کے جہازوں نے بھی مشق میں حصہ لیا۔ جبیل بندرگاہ پر قیام کے دوران سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) خان ہشام بن صدیق نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ افسران بشمول رائل سعودی نیول فورسز کے ایسٹرن فلیٹ کمانڈر، ریئر ایڈمرل فہد علی ال فرقان اور مشق گلف شیلڈI-میں شریک ممالک کے افسران اور جوانوں نے بھر پور شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...