اسلام آباد(آن لائن) شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سمیت کئی سائلین کو داخلے سے روک دیا گیا۔ سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وی آئی پی موومنٹ اور شدید ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر وفاقی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔