اسلام آباد(آن لائن) شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سمیت کئی سائلین کو داخلے سے روک دیا گیا۔ سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وی آئی پی موومنٹ اور شدید ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر وفاقی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی کو احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا ، وزراء اورمشیرو ں کو باآسانی جانے کی اجازت
Apr 10, 2018