الیکشن کمشن، حلقہ بندیوں پر ضلع صوابی کے تمام اعتراضات مسترد، پشاور، چارسدہ، کرک، کوہاٹ لکی مروت اور بنوں پر آج سنے جائینگے

اسلام آباد ( آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر ضلع صوابی کے تمام اعتراضا ت مسترد کر دیئے جبکہ ضلع ہری پو ر کے ایک صوبائی حلقے کے اعتراضات منظور کر لئے۔ پیر کو الیکشن کمشن میں نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراض سننے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی ۔ الیکشن کمشن نے ضلع صوابی اور ہری پور کے حلقوں کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمشن نے ضلع صوابی کے حلقوں پر تمام اعتراضات مسترد کر دیئے۔ صوابی کے حلقوں پر 10اعتراضات دائر کئے گئے تھے۔ الیکشن کمشن نے ضلع ہری پور کے ایک صوبا ئی حلقہ پر اعتراض منظور کر لئے۔ پی کے 42 سے ہری پور میونسپل کمیٹی کو تحصیل غازی سے الگ کر کے تحصیل ہری پور کے ساتھ لگا دیا۔ ضلع ہری پور کے حلقوں پر کل 8اعتراضات دائر کئے گئے تھے جن میں سے 4 اعتراضات ہر ی پور میونسپل کمیٹی کے حوالے سے تھے جو منظور کر لئے گئے ، جبکہ ضلع ہری پور کے باقی چار اعتراضات مسترد کر دئے گئے۔ علاوہ ازیں پشاور، چارسدہ، کرک، کوہاٹ، لکی مروت اور بنوں کی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر فیصلے محفوظ کرلئے گئے۔ الیکشن کمشن دائر 47 اعتراضات پر محفوظ فیصلے آج سنائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...