ارباب اور عاصمہ عالمگیر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر وزارت داخلہ‘ نیب کو نوٹس

اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور سابق مشیر وزیراعظم عاصمہ عالمگیر کی نام ای سی ایل پر ڈالنے کے خلاف آئینی پٹیشنوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کروا دیئے۔ جسٹس عمر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کے سامنے درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے ان کا نام ای سی ایل میں نیب کی درخواست پہ ڈالا۔ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پہ ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ اس پر تو حکومت کے کان پہ جوں تک نہ رینگی۔ بیرسٹر مسرور نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ صرف نیب کی تحقیقات یا فوجداری مقدمہ کی وجہ سے کسی شہری کا نام ای سی ایل پہ ڈالنے کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...