نواز شریف ہسپتال کوٹ خواجہ سعید میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

Apr 10, 2018

لاہور( نیوز رپورٹر)نواز شریف ہسپتال کوٹ خواجہ سعید میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک مریض ہلاک ہو گیا لواحقین نے شدید احتجاج کیا ہے آصف نام کے مریض کو ہسپتال لایا گیا مگر ڈاکٹر نے بروقت چیک نہ کیا۔ مریض کو ڈسچارج کیا مگر بعد میں درد بڑھنے پر دوبارہ ہسپتال لایا گیا جہاں مریض کو انجکشن مٹایا گیا جس پر مریض ہلاک ہو گیا۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹرز کی غفلت سے مریض جاں بحق ہوا اس بارے میں ایم ایس نے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

مزیدخبریں