ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، ملزموں کی بریت کیخلاف درخواست، زائدالمیعاد ہے: وکیل

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ملزموں کی بریت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج منگل تک ملتوی کر دی ہے۔ ایگزیکٹ کے وکیل نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بریت کے خلاف اپیل زائدالمیعاد ہے۔ اپیل 43 دن زائدالمیعاد ہے جبکہ قانون میں ایک دن تاخیر کی بھی گنجائش نہیں ہے۔ استغاثہ کی جانب سے تاخیر کے حوالے سے کوئی تحریری درخواست نہیں دی گئی۔ بریت کا فیصلہ صرف انتہائی صورتحال میں ہی کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...