اسلام آباد(نامہ نگار ) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ چوہدری نثار سیاسی آدمی ہیں ،پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری نثار کے حوالے سے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔چوہدری نثار سیاسی آدمی ہیں ،پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ، الیکشن میں عام آدمی کو بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ گلیوں میں رلنے والا ہی سیاستدان بنتا ہے۔
چوہدری نثار سیاسی آدمی ،پارٹی چھوڑ کرنہیں جائیں گے:کیپٹن(ر) صفدر
Apr 10, 2018