کابل (اے ایف پی) امریکی فورسز نے داعش کے اہم کمانڈر قاری حکمت کی محافظ کے ہمراہ ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ بیان میں کہا گیا جمعرات کو صوبہ فاریاب میں فضائی حملہ کیا گیا تھا۔ حکمت ازبک شہری اور افغانستان میں غیر ملکی جنگجوؤں کو لانے کے ذمہ دار تھے۔ وہ داعش میں آنے سے قبل طالبان گروپ سے بھی وابستہ رہے۔ کمانڈر جنرل جون نکولسن نے عزم کا اظہار کیا داعش کا خاتمہ کر دیں گے۔ اور جو بھی قاری حکمت کا جانشین ہو گا اسے ہلاک کر دیا جائے گا۔
افغانستان: امریکی فورسزنے داعش کے کمانڈر قاری حکمت کی محافظ کیساتھ ہلاکت کی تصدیق کر دی
Apr 10, 2018