عمران لالو پرشاد کیساتھ گھومتے رہے کسی نے چائے کا کپ نہیں پوچھا‘ حنیف عباسی

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان راولپنڈی کے لالو پرساد کے ساتھ گھومتے رہے، انہیں کسی نے چائے کا کپ تک نہیں پوچھا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہنمامسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیاہے ، کل ایک اجنبی راولپنڈی شہرکے اندر آیا تھا۔ 5سال بعد عمران خان راولپنڈی کے لالو پرشاد کے ساتھ گلیوں میں گھومتے رہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں عمران خان کی کسی بھی جگہ شنوائی نہیں ہوئی ان سے پورے شہر میں کسی نے چائے کا کپ نہیں پوچھا، انہیں کسی نے گھاس نہیں ڈالی۔انہوں نے کہا کہ نہ کوئی شرم ہے نہ حیا ہے،کل پی ٹی آئی کا شو فلاپ شو تھا،راولپنڈی شہر مسلم لیگ ن کا ہے اور رہے گا،ہم عوامی لوگ ہیں ،عوام میں رہنے والے ہیں،مریم نواز کے کنونشن میں عوام کا سمندر تھا ،عمران خان کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ وہ الیکشن نہین جیت سکتے۔ حنیف عباسی نے کہا آج عمران خان ڈیڑھ ارب روپے کے مالک کیسے بن گئے؟ ادارے تحقیقات کریں،عمران خان کے پاس کون سی مشین ہے جو ڈھائی کروڑ سے ڈیڑھ ارب روپے میں چلا گیا۔ جن لوگوں نے پنجاب میں کام کیا انہیں کہاجاتا ہے کہ تم نے کچھ نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن