حفیظ گھی ملز کے 2گالفرز کی ٹاپ ایونٹس میں پہلی پوزیشن

ملتان(سپورٹس رپورٹر)شمع بناسپتی ،حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے کھلاڑیوں نے ملک کے ٹاپ ٹورنمنٹ،چیمپئن شپ میں اول پوزیشن حاصل کرکے ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان اوپن اعوان شہید میموریل گالف چیمپئن شپ جوکہ جہلم کینٹ میں منعقد ہوا اس میں شمع گالف ٹیم کے کھلاڑی عبدالظہور نے امچیورکیٹیگری میں اول پوزیشن حاصل کی،جنہیں دبئی ریٹرن ٹکٹ انعام میں دیا گیا ،جبکہ دوسرے ٹورنامنٹ جوکہ پشاور میں پاکستان ایئر فورس گالف کلب پشاور میں ہوا جسمیں امچیور کیٹیگری میں عاشق حسین نے حاصل کی جو کہ شمع گالف کلب ٹیم کے پلیئر ہیں،اس اعزاز پر سی ای او حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید نے دونوں پلیئرز کو نقد رقم کا انعام دیا اور انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ہمارے لیے باعث اعزاز ہے ۔دونوں پلیئرز نے ہمارے ادارے کانام روشن کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن