ہر دس سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف واپس کیوں آ جاتی ہیں: مریم نواز

Apr 10, 2018 | 13:11

ویب ڈیسک

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر دس سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف واپس کیوں آجتی ہیں جو لوگ عمران خان اور زرداری کی طرح کام کرتے انہیں کچھ نہیں کہا جاتا. جو ترقیاتی کام کرتے ہیں انہیں نیب کورٹ میں پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہر دس سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف واپس کیوں آجاتی ہیں۔ جو عمران خان اور زرداری کی طرح کام کرتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جاتا جو ترقیاتی کام کرتے ہیں. ان کو نیب کورٹ میں پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں۔ نیلم جہلم منصوبہ 2004 میں مکل ہونا تھا جو 2013 تک مکمل نہ ہو اور ہم نے آکر مکمل کیا۔ 

مزیدخبریں