ایس ایس پی تشدد کیس :عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،    25اپریل کو سنایا جائیگا

 انسداددہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بربریت سے متعلق  درخواست پر فیصلہ محفوظ  کر لیا  جو25اپریل کو سنایا جائے گا ۔ منگل کو   اے ٹی سی  جج شاہ رخ ارجمند نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کے خلاف ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کی بریت کی درخواست پر دلائل سنے گئے۔پراسیکیوٹر نے موقف  اختیار کیا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عمران خان کو اشتہاری قرار دیا گیا، بریت کی درخواست قبل از وقت ہے جو جلد بازی میں دی گئی۔پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ اب تک مکمل چالان داخل نہیں کرایا گیا، حتمی چالان میں مزید گواہ بھی شامل کیے جائیں گے جب کہ عدالت سے بھاگنے اور مفرور رہنے کی قانون میں الگ سے بھی سزا موجود ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی بریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 25 اپریل کو سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں پر 2014 کے دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم کیے گئے جن میں پی ٹی وی کے دفتر، پارلیمنٹ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر حملے سمیت لاڈ اسپیکر ایکٹ کا مقدمہ شامل ہے۔عمران خان، شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین دیگر پارٹی رہنما ان کیسز میں ضمانت پر ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھرنے کے دوران قائم ہونے والے مقدمات کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ان کے ہمراہ وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ بھی تھے۔سماعت کے آغاز پر بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے چٹکلا چھوڑا کہ میرے موکل  کا نام خان ہے اور وہ دہشت گرد نہیں۔بابر اعوان کے چٹکلے پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

ای پیپر دی نیشن