اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس میں الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگائی گئی ڈگری کی نقل اور تحریری جواب طلب کرتے ہوئے تحریری جواب کی کاپی آئندہ سماعت سے پہلے فریقین کو جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ ٹرائل کورٹ نے ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس سے بری کر دیا ہے۔وکیل نے کہاکہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل خارج کر دی۔
ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس، سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن سے کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگی سند کی نقل، تحریری جواب مانگ لیا
Apr 10, 2019