رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما ء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے، تبدیلی کے دعوے داروں نے قومی مسائل حل کرنے کی بجائے بڑھا دیئے ہیں، حکومت مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے فوری عملی اقدامات کرے، اس سے مہنگائی کا طوفان برپاہوگا، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات اور روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت تاریخ پاکستان کا عظیم سانحہ تھا۔
تبدیلی کے دعوے داروں نے قومی مسائل بڑھا دیئے ہیں:رانا جمیل احمد منج
Apr 10, 2019