لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو بطور اداراہ اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان کے سرسبز پاکستان وژن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مصروف عمل ہے۔لیسکو کے 132Kvگارڈن ٹائون گرڈ اسٹیشن پر شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔جہاں پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گرڈ کی حدود میں پودا لگایا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت ہے کہ ملک بھر میں شجرکاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جاسکے ۔اس موقع پر جی ایم آپریشن لطیف مغل،منیجر جی ایس او رانا اشتیاق سمیت دیگر لیسکو افسران بھی موجود تھے۔