لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمرا میں 15ویں ینگ آرٹسٹ نمائش کا انعقاد آج سہ پہر 4 بجے الحمراآرٹ گیلری میں کیا جا ئے گا ۔ افتتاح آرٹسٹ میاں اعجاز الحسن کریں گے۔نمائش میں 362آرٹسٹوں کے 500فن پارے آویزاں کئے جائیں گے۔ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ نوجوان مصور اثاثہ ہیں،جن کے ہنر کی قدر کرنا ہمارا فرض ہے,پاکستان میں مصوری کا مستقبل تابناک ہے۔ یہ نمائش 26اپریل تک جاری رہے گی۔