گلوکارہ شاہدہ منی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب آج ہوگی

لاہور ( کلچرل رپورٹر )لاہور آرٹس کونسل ایمپائر پروڈکشن اور ایس ایم پروڈکشنز کے زیراہتمام پرائیڈ آف پرفارمنس اور میلوڈی کوئین آف ایشیا گلوکارہ شاہدہ منی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج شام چھ بجے "ٹربیوٹ ٹو شاہدہ منی" تقریب الحمرا کلچرل کمپلکس قذافی سٹیڈیم میں ہوگی۔فنکار شاہدہ منی کو پرفارم کرکے خراج تحسین پیش کریں گے. شاہدہ منی اپنے اعزاز میں منعقدہ شو میں بین الاقوامی ڈریس ڈیزائنر اور فیشن آئیکون بی جی کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کر کے پرفارم کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن