دورہ سری لنکا ‘ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

Apr 10, 2019

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ، آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی۔دورے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم گالے اور ہیمبوٹا میں دو چار روزہ اور تین 50 اوورز پر مشتمل ایک روزہ میچز کھیلے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی سربراہی میں قائم جونیئر سلیکشن کمیٹی نے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میںخیام خان ، مزمل خان ، باسط علی ، عرفان نیازی ، سلمان شفقت، عباس آفریدی ، آفتاب عالم ، محمد وسیم ، سعد نذیر ، روحیل نذیر ، محمد طحہ ، نادر شاہ ، صائم ایوب ، فہدمنیر ، قاسم اکرم ، عامر علی ، محمد آصف ، ایم جہانگیر ، محمد عامر ، محمد حارث ، نیاز خان ، سلمان خان جونئیر ، اختر شاہ ، محمد جنید ، حیدر علی اور شیراز خان شامل ہیں۔ دورہ کے لئے حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان نیشنل سٹیڈیم میںتین روزہ ٹرائل میچ کے بعد 15 اپریل کو کیا جائے گا اور پانچ ریزرو کھلاڑی نھی منتخب کئے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق تین ہفتہ دورے کے دوران پہلا چار روزہ میچ 3 سے 6 مئی تک کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے چار روزہ میچ میں قومی ٹیم 9سے 12 مئی تک کھیلا جائیگا۔اسطرح ایک روزہ میچز بالترتیب 15 ، 17 اور 20 مئی کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کا کہنا ہے کہ جونیئر کھلاڑیوں کا چناوکے ذریعے مستقبل کے سٹار کھلاڑیوں کا سکواڈ تیار کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ جونیئر کھلاڑی پاکستان کی قومی ٹیم کے لئے سپلائی لائن کا کام بھی کریں گے جو اپنی کارکردگی کی بدولت مستقبل میں ہونے والے سخت مقابلوں اور چیلنجز کا بھی سامنا کر یں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوری افریقہ میں کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں