بابا کرکٹ گرائونڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے تاریخی اہمیت کے حامل با باکرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے فلڈ لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا،‘ ٹھیکیدار کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ بابا کرکٹ گراؤنڈ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس میں فلڈلائٹس کی تنصیب سپورٹس بورڈ پنجاب کر رہا ہے اور کافی حد تک فلڈلائٹس کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے اس لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر قائم کیا جارہاہے تاکہ شہریوں کو سپورٹس کی سہولتیں ان کے گھروں کے ساتھ مہیا ہوں اور دوردراز کے علاقوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔

ای پیپر دی نیشن