ظہیرعباس معیاری بیٹسمینوں کے فقدان پر ٹی ٹونٹی لیگز سے مایوس

Apr 10, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان ظہیرعباس معیاری بیٹسمینوں کے فقدان پر پی ایس ایل سمیت تمام ٹی ٹونٹی لیگز سے بری طرح مایوس ہو چکے ہیں جن کا کہنا ہے کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ بہ مشکل ہی کوالٹی بیٹسمین فراہم کر سکتی ہے۔ایشین بریڈمین کو یقین ہے کہ پاکستان سپر لیگ سمیت دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز سے معیاری بیٹسمین تلاش نہیں کئے جا سکتے کیونکہ ان میں بیشتر چند اوورز تک ہی بیٹنگ کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہیں عالمی سطح پر کھیلی جانے والی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی لیگز میں صرف ایک مسئلہ واضح نظر آتا ہے کہ ان میں معیاری بیٹسمین بمشکل ہی دکھائی دیتے ہیں اور اس طرز کی کرکٹ کھیلنے والے اکثر بیٹسمین اپنی استعداد کار اور قدرو قیمت کو ثابت کرنے کیلئے کریز پر زیادہ دیر قیام نہیں کر پاتے۔

مزیدخبریں