پاکستان کرکٹ کپ :خوش دل شاہ کی سنچری خیبر پی کے نے سندھ کو 9رنز سے ہرا دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ کپ کے میچ میں خیبر پی کے نے سندھ کو 9رنز سے ہرا دیا ۔ خیبر پی کے کی ٹیم 300رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ خوشدل شاہ 100‘محمد سعد 69رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد الیاس اور حماد اعظم نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سندھ کی ٹیم 9وکٹوں پر291رنز بناسکی ۔عمر صدیق 69‘عمر امین 32‘آصف علی 42‘عمران رفیق 61رنز بناکر نمایاں رہے ۔ زوہیب خان نے تین ‘وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ خوش دل شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن