لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے مختلف سیکشنوں پرمسافر ٹرینوں میں اچانک چھاپے مار کر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اب تک 6,428بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑ کر ٹکٹ چیکنگ عملہ ریلوے سے چارج کروایا اورکرایہ و جرمانہ کی مد میں3,965,081 روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائے گئے معلوم ہو اہے کہ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے 1,441مسافروں سے 1,404,411روپے، سکھر ڈویژن نے 514 مسافروں سے 335,725روپے، کوئٹہ ڈویژن نے 576مسافروں سے434,010 روپے، ملتان ڈویژن نے 275مسافروں سے 224,015 روپے، پشاور ڈویژن نے125 مسافروں سے 66,560روپے، راولپنڈی ڈویژن نے 838مسافروں سے 351,430روپے اور لاہورڈویژن نے 2,659مسافروں سے 1,148,930 روپے کرایہ و جرمانہ کی مد میں وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے۔