گذشتہ سال 15 ایمرجنسی سروس پر موصولہ71 فیصد کالز جھوٹی ثابت ہوئیں،بعض لوگوں نے اسے مذاق کا ذریعہ بنا لیا

لاہور (نمائندہ خصوصی )اعدادوشمار کے مطابق لاہور کے بعض شہریوں نے 15ایمرجنسی سروس کی کالز پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مذاق کا ذریعہ بنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 15 ایمرجنسی سروس پر موصولہ71 فیصد کالز جھوٹی ثابت ہوئیں۔15سروس پر مجموعی طور پر 43 لاکھ 45 ہزار 246 کالز موصول ہوئیں جن میں سے از راہ مذاق کی جانے والی جھوٹی کالز کی تعداد 30 لاکھ 86 ہزار 836 ہے۔

ای پیپر دی نیشن