وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کی سترہ تاریخ کو اسلام آباد میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ وزیراطلاعات فوادچوہدری نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ایک لاکھ پینتیس ہزارمکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔وفاقی کابینہ نے کہاکہ سکیم کے تحت گوادر کے ماہی گیروں کے لئے خصوصی رہائشی کالونی تعمیر کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے ملک میں میڈیا یونیورسٹی کی تعمیر سے متعلق تجویز کی بھی منظوری دی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیرخزانہ اسدعمر امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ بیل آئوٹ پیکج کے سلسلے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حکام سے مذاکرات کریں گے۔