حکومت معیشت کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے:حماداظہر

Apr 10, 2019 | 08:59

ویب ڈیسک

محصولات کے وزیرمملکت حماداظہرنے کہاہے کہ پائیدارشرح نموکابراہ راست انحصار حساباتِ جاریہ کے خسارے پرقابوپانے میں ہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بجلی کے شعبے میں چارسوترپن ارب روپے کے خسارے کاسامناہے اور گیس کے شعبے میں بھی ایک سوپچاس ارب روپے کے خسارے کاخاتمہ ضروری ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے اورمعیشت کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

مزیدخبریں