اہل بیت ہمارے لئے نجات کا زریعہ ہیں، پیر نورالحق قادری

Apr 10, 2019

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مرکزی امام حسین کونسل کے شرکاء کو تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔میرا ایمان ہے کہ اہل بیت ہمارے لئے نجات کا زریعہ ہیں،حسینیت کا پیغام ہر دور کیلئے ہے ہر زمانے کیلئے ہے،جہاں بھی یزیدیت سر اٹھائے گی وہاں حسینیت غالب آئے گی،میں یہاں پر وزیر اعظم کا نمایندہ ہوں،اہل بیت سے عمران خان کی محبت کو سب جانتے ہیں،عمران خان نے مدینہ کی ریاست کی جو آواز لگائی ہے پاکستان اپنی صحیح جگہ پر جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت امام حسین علیہ اسلام کی یوم ولادت کے حوالے سے راولپنڈی کے نجی ہوٹل میں چئیرمین امام کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں ملک بھر سے علماء اکرام نے شرکت کی ،وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ نجف اور کربلا معلی میں پاکستانیوں کیلئے سہولیات فراہم کرینگے،کراچی اور گوادر سے بحری سفری سہولیات پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمن اور نوازشریف کو ایک دوسرے سے ملنے کا حق حاصل ہے۔

مزیدخبریں