اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تصفیہ طلب امورکےحل سےدونوں ممالک غربت،جہالت پرقابوپاسکتےہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے امن کو خطرات لاحق ہوتے ہیں جب کہ خطے کو سیکیورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان پر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور ذمہ دار ملک ہے اور ہمسایوں سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ اس لیے ہم دوسرے ممالک سے بھی ذمہ دارانہ رویے کی توقع رکھتے ہیں۔ فوری طور پر پاک بھارت بامقصد مذاکرات کی ضرورت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسایوں کےساتھ اچھےتعلقات چاہتا ہے، ہم دوسرے ممالک سے بھی ذمہ دارانہ رویئے کی توقع رکھتےہیں۔ صبروتحمل اورذمہ داری سےاستحکام حاصل کیاجاسکتا ہے۔ پاکستان ذمہ دارملک ہے۔ایٹمی عدم پھیلاؤپریقین رکھتےہیں، خطےمیں پائیدارامن کےلیےمسئلہ کشمیرکاحل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکاپرامن حل چاہتےہیں،مسئلہ کشمیرکےحل میں عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے۔ بھارت کشمیریوں پرمظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔ فوری طور پرپاک بھارت بامقصدمذاکرات کی ضرورت ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ تصفیہ طلب امورکےحل سےدونوں ممالک غربت،جہالت پرقابوپاسکتےہیں۔کرتارپورراہداری کھولنےکامقصدسکھوں کادیرینہ مطالبہ پوراکرناہے۔ پاکستان نےبڑے دل کامظاہرہ کرتےہوئےہمیشہ جذبہ خیرسگالی دکھایا۔ پاکستان نےچودہ مارچ کو بھارت سے کرتارپور پر بات چیت کی، پاکستان تمام ہمسایہ سے اچھے تعلقات کےلیے دوقدم آگے رہا۔