حناربانی کھر اور فواد چوہدری کی لفظی جنگ

Apr 10, 2019 | 12:45

ویب ڈیسک
حناربانی کھر اور فواد چوہدری کی لفظی جنگ
حناربانی کھر اور فواد چوہدری کی لفظی جنگ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنماء حنا ربانی کھر نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر گیس بل کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کا الزام لگایا تھا، انکا کہنا تھا کہ ختلف جگہوں پرگیس کی بلنگ نہیں ہورہی، ن لیگ کے ایم این اے روحیل اصغر کا بل 12 ہزار آرہا تھا او راب روحیل اصغرکاگیس بل ماہانہ ایک کروڑ سے زائد آرہاہے، بجلی کے محکمے کے 500افراد پربجلی چوری کےمقدمےچل رہےہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی پی ایم این اے اورسابق وزیربھی گیس چوری میں ملوث ہیں ۔ حناربانی کھربجلی چوری کیس پر اسٹے آرڈرلے کربیٹھی ہیں۔اس بیان کے ردعمل پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا انکا کہنا تھا کہ اپنے 16 سالہ سیاسی کیرئیر میں ہمیشہ کوشش کی کہ تعن و تشنیع اور جھوٹے الزامات کو اہمیت نہ دوں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سیاست اب صرف نام پکارنے، جھوٹے الزامات لگانے اور کردار کشی تک محدود ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹر پر حنا ربانی کھر کے بلوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی وکیلوں پر پیسہ ضائع کرنے کے بجائے اپنے بلوں کے بقایاجات ادا کر دیں۔

مزیدخبریں