اسرائیل:بنجمن نیتن یاہو پانچویں بار وزیراعظم منتخب

اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہوانتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پانچویں بارملک کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 97فیصدووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے جن کے مطابق نیتن یاہو اور ان کی اتحادی جماعتوں نے پارلیمنٹ کی120نشستوں میں سے65نشستیں حاصل کی ہیں۔

دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نیتن یاہو انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد اسرائیل کی تاریخ کے سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے والے شخص بن جائیں گے، تاہم انہیں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو کے مخالف اور سابق فوجی سربراہ بینی گینٹز بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں  اور انہیں سابق وزیر خزانہ اور ٹی وی سے وابستہ شخصیت ییر لیپڈ کا اتحاد حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن