کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 140 پوانٹس کی کمی ہوئی۔
بدھ کو کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ ابتدائی ایک گھنٹے میں کاروبار کے دوران 149 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 988 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی 35 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے فائل ہونے تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 8 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 37 ہزار 121 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7,396,940 شیئرز کا کاروبار ہوا۔
گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 208 کا پوائنٹس کا اضافہ کے ساتھ انڈیکس 37 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ مارکیٹ میں 5.8 ارب روپے مالیت کے 16 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔منگل کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان موجود رہا اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔