ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں اور غر یب مر یضوں کیلئے شروع کیے جانیوالے ”ہیپاٹائٹس بچاﺅ پروگرام“ کے تحت نیویارک میں فنڈریزنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی نژاد امر یکی تنویر احمد نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کو 3 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک کا سر مایہ ہیں، نئے پاکستان میں کر پشن، ظلم اور ناانصافی کو جڑوں سے ختم کیا جارہا ہے، ملک میں امیر اور غر یب کی تفر یق ختم کر کے دو نہیں” ایک پاکستان “بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے گا، موجودہ حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کر دیا ہے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہا ہے، ملک میں پہلی بار غر بت کے خاتمے کیلئے”احساس“ پروگرام اور ہیلتھ کارڈ جیسے پروگرام کا مقصد صرف اور صرف ملک میں غر یب عوام کو ان کے حقوق اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہیپاٹائٹس کا مرض خطر ناک حد تک پھیل چکا ہے جس کے خاتمے کیلئے ”ہیپاٹائٹس بچاﺅ پروگرام“ شروع کیا گیا ہے ایسے اضلاع جہاں ہیپاٹائٹس کے مر ض میں اضافہ ہورہا ہے وہاں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی بیڈ گورننس اور کر پشن کی وجہ سے پاکستان کو معاشی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے مگر جلد قوم کو معاشی مسائل سے بھی نجات ملے گی۔
گور نر پنجاب سے پاکستانی نژاد امریکی تنویر احمد کی ملا قات، ”ہیپاٹائٹس بچاﺅ پروگرام“کیلئے3 ملین ڈالر دینے کا اعلان
Apr 10, 2019 | 17:57