کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے:اشرف خان

اوکاڑہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما اشرف خان سوہنا نے کہا ہے کہ کرونا ایک عالمی وبا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جسکی میڈیسن ابھی تک تیار نہیں کی گئی ہے اس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، محمد اشرف خان سوہنا نے کہاکہ کرونا ایک عالمی وباء ہے جس کی ویکسین ابھی تک موجود نہیں،صرف احتیاط اسکاعلاج ہے،شہریوں کوکرونا وائرس سمیت دیگربیماریوں سے بچانے کیلئے میونسپل کارپوریشن تربت کاعملہ،سپرے اور صفاہی میں مصروف ہے۔

ای پیپر دی نیشن