سرگودہا (نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سرگودھا نے فوڈ انسپکٹر قائدآباد کو فوری طور پر معطل کر کے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کر لی،زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ قائدآباد میں نورپورموڑ کے قریب پرائیویٹ مقام پرسٹور کی گئی سرکاری گندم میں پرائیویٹ لیبرکی جانب سے ریت ملانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈسرگودھا ارشاد احمد ووٹو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوڈانسپکٹرقائد آباد عباس نواز کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میانوالی کوانکوائری آفیسر مقرر کر کے رپورٹ طلب کر لی ہے۔