بھکر(نامہ نگار ) حکومت کے احساس پروگرام کا ضلع بھر میں آغاز ہوگا،پہلے مرحلہ میں 36363 صرف خواتین میں امدادی رقم تقسیم ہوگی۔ مستحقین کیلئے مختلف گورنمنٹ ہائی اسکولزمیں17سنٹرزقائم کر دئیے گئے ہیں ۔فی خاندان امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے محکمہ تعلیم سمیت بینک کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ ہر مستحق خاندان کو امدادی رقم 12000 بائیومیٹرک تصدیق کے بعد موقع پر ہی دی جائے گی ۔ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک قائم کردہ سنٹرز کھلے رہیں گے۔ حکومت کے قائم کردہ سنٹرز،ایچ بی ایل کی اے ٹی ایم کے علاوہ رقم نہیں ملے گی ۔ 2011 سے احساس کفالت پروگرام کی رجسٹرڈ خواتین کو آج امداد ملے گی، رقم تقسیم کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔