سرگودھا (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پہلے سے ضلع سرگودہا کی 48ہزار رجسٹرڈ خواتین میں احساس کفالت پروگرام کے تحت12ہزار روپے فی کس کی ادائیگی کیلئے 20 سرکاری سکولوں میں ادائیگی مراکز نے کام شروع کر دیاہے ۔ سرگودہا کی اس پروگرام کی 15534 خواتین کیلئے تحصیل سرگودہا میں آٹھ ‘ سلانوالی کی 6331 خواتین کیلئے تین ‘ ساہیوال کی 4749 خواتین کیلئے ایک ‘ بھلوال کی 8536 خواتین کیلئے دو ‘شاہپور کی 4859 کیلئے تین جبکہ کوٹ مومن کی 8349 خواتین کیلئے تین مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر ضلع کی مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں نے مراکز پر انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے دورے کئے اور صارفین وعملہ کے لئے انسداد کورونا اقدامات کاجائزہ لیا ۔