گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے:عوامی حلقے

Apr 10, 2020

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )روزانہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال،مہنگائی پر کنٹڑول نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید جواب دیتی نظر آرہی ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کی نسبت دالوں ،سبزیوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دالوں ،سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے ۔

مزیدخبریں