گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار نے زمینداروں کو گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران کرونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا مشورہ دیاہے انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اورگلے ملنے سے گریز کریں‘اپنے منہ کوماسک سے ڈھانپ کررکھیں۔