پکار 15کی کارکردگی رپورٹ جاری ‘مارچ میں 15689 کالز موصول ہوئیں

Apr 10, 2020

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )حافظ آباد پولیس نے پکار 15 کی ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ماہ مارچ میں پکار15 سنٹر لائیزڈ نظام کے ذریعے 15689 کالز موصول ہوئیں،9502 جھوٹی کالز کے باوجودپولیس اسٹیشن اوریج ریسپانس ٹائم 7 منٹ 40سیکنڈ رہا، تھانہ سٹی حافظ آباد 6 منٹ01 سیکنڈ کے اوریج رسپانس ٹائم کے ساتھ سر فہرست رہا،کالرز کو چاہیے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کے ذریعے پولیس کے وقت اور وسائل کا ضیاع نہ کریں،ڈی پی او حافظ آبادبلال افتخار۔تفصیلات کے مطابق 1581 کالز پر کیسز درج کئے گئے جبکہ معلومات کے حصول کیلئے 794 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی۔

مزیدخبریں