بیرون ملک پھنسے پاکستانی وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے کی ریلیف فلائیٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا گیا

Apr 10, 2020 | 00:00

ویب ڈیسک

کو رونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں  وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے کی ریلیف فلائیٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق10 اپریل کو پی آئی اے کا طیارہ ڈنمارک جائے گا ۔11 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پرواز بھرے گی اور 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لے کے آئی گی ۔11 اپریل کو ہی پی آئی اے کی پرواز کوالالمپور جائے گی اور ائیرپورٹ پر 16 دن سے پھنسے 175 پاکستانی واپس لائے گی ۔ترجمان کے مطابق کوالالمپور کی پرواز جاتے ہوئے ملائیشین اور سنگاپوری سفارتی عملہ اور شہریوں کو لے جائے گی ۔11 اپریل کو ہی  پی آئی اے کا خصوصی طیارہ فرانس جائے گا جو پاکستان سے فرانسیسی شہریوں اور رہائشی افراد کو لے کے جائے گا۔12 اپریل کو ایک ریلیف پرواز جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو جاپانی شہریوں اور اشد ضروری سامان لے کہ روانہ ہوگی ۔13 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ تھائی لینڈ میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو بنکاک سے اسلام آباد لائے گا ۔ ترجمان کے مطابق ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے خواہشمند ہوں اور ابھی تک متعلقہ سفارت خانوں نے رابطہ نا کیا ہو وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریںاوراگلی پروازوں کا انتظار نہ کریں پی آئی اے کے کال سنٹر یا دفاتر سے رابطہ کریں۔ 

مزیدخبریں