ملک کے ممتاز کھلاڑیوں سرفراز احمد‘حنیف خان اور اداکار اسماعیل تارا کا دورہ کے کے ایف

کراچی ( نیوزرپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فلاحی ادارے خد مت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفترپر سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد،سابق ہاکی ٹیم کے کپتان حنیف خان اور اسٹیج و فلم کے اداکار اسماعیل تارہ ودیگر کی آمد۔خدمت خالق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی وایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کہف الواری نے انکا استقبال کیا۔اس مو قع پر خد مت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل،ڈپٹی کنوینر و میئر کراچی وسیم اختر اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق،فیصل سبزواری ودیگر موجود تھے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سرفراز، حنیف خان،اسماعیل تارہ کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے گودام کا دورہ کروایا جہاں پرکورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے متاثرین کیلئے راشن اورغذائی اجناس تیار کیا جارہا تھااور دوسری جانب کے کے ایف کے رضاکارسینیٹائزر کی بوتلیں بھی بھر رہے تھے۔
دورہ کے کے ایف

ای پیپر دی نیشن