محمد علی جناح یونیورسٹی میں نیا آن لائن تعلیمی پروگرام وی ایل ای شروع

Apr 10, 2020

کراچی(نیوزرپورٹر )محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو)کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے ایک نئے آن لائن تعلیمی پروگرام جس کو ورچوئل سیکھنے کا ماحول(وی ایل ای) کا نام دیا گیا ہے کو نافذ کرنے کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ماجو کے صدر کی جانب سے اس نئی پالیسی کی منظوری دینے کا مقصد ایک ایسی صورتحال میں جبکہ پوری دنیا کورونا وائیرس کے انفیکشن کے اٹیک کی بنا پر ہولناک تباہی کا سامنا کررہی ہے اس صورتحال میں یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا جاسکے۔ڈاکٹر زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ یہ ایک مروجہ تکنیک ہے جو نہ صرف ترقی پذیر ملکوں بلکہ تعلیم کے شعبہ میں بہت آگے دنیا کے بیشتر ممالک کے اچھے تعلیمی اداروں میں کامیابی کے ساتھ اختیار کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماجو میں وی ایل ای پالیسی کے نفاد کا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ طلبہ کو ان کا ڈگری پروگرام وقت پر مکمل ہونے کی سہولت فراہم کی جائے۔انہوںنے کہا کہ کووڈ 2019 پالیسی گائیڈ لائین کے حوالہ سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن
محمد علی جناح یونیورسٹی

مزیدخبریں