’’وطن عزیز میں دن بدن کرونا کے کیسوں میں اضافہ باعث تشویش ہے‘‘

کراچی (نیوزرپورٹر ) وطن عزیز میں دن بدن عالمی وباء کرونا کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے آج جمعہ کو ملک بھر میں یوم توبہ و استغفا ر کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ علماء و مشائخ اور عوام الناس نے مساجداورگھروں میں اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفاراور آزمائشوں،پریشانیوں آسمانی زمینی آفات خصوصا کرونا وباء سے نجات کے لیے کثرت سے خصوصی دعائیں کی مانگیں، علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے اپنے عہدے داروں سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء مشائخ فیڈریشن نے عالمی وباء کرونا وائرس کے پھیلنے، لاک ڈاؤن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے اور متفقہ لائحہ عمل کے لیے دس اپریل(آج) کراچی میں منعقد ہونے وال آل پارٹیز کانفرنس انتظامیہ کی درخواست پر ملتوی کر دی ہے ،نئی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے باوجودکروناء کا پھیلنا تشویش کا باعث اور لمحہ فکریہ ہے اب تک سرکاری سطع پر 4442 کیسز کا سامنے آنا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی تشخیص، علاج اور عوامی آگاہی کے حوالے سے نااہلی کا مظاہرہ دیکھنے میں آرہاہے۔ پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نیکہا کہ چینی اور آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے۔ رپورٹ میں ذمہ دار قرار دیئے گئے افراد کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔
صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی

ای پیپر دی نیشن