عبادت قرب الٰہی ، نجات کا بہترین ذریعہ ہے، طارق مدنی

Apr 10, 2020

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ عبادات قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہوتی ہیں اور عبادات ہی کی خیر و برکت سے پریشانی و مصیبتوں سے انسان کو نجات بھی حاصل ہوتی ہے اس لئے حکمرانوں کو چاہئے کہ کورونا کی وبا سے ڈر کر مساجد کو تالے نہ لگا ئیں اور نمازجمعہ جیسی عظیم و اہم عبادت پر بندش عائد نہ کریں ۔عوام کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنانہ صرف غلط بلکہ ملک کو نقصان پہنچانے کے بھی مترادف ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کو ملک میں پھیلنے سے روکنے سمیت ہر کام کے لئے اللہ تعالیٰ کی مدد انتہاہی ضروری ہے اس لئے حکمران یہ بات اچھی طرح ذہن میں بیٹھا لیں کہ اللہ کی مدد کے بغیر کورونا کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات ایمان کی کڑی آزمائش ہیں جس کا ایمان پختہ ہوگا اصل کامیابی اس ہی کو حاصل ہوگی اور دنیا وی کامیابی سے زیادہ آخرت کی کامیابی ہزاروں، لاکھوں درجہ اچھی ہے اس لئے ہمیں آخرت کی فکر کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں