کراچی( اسٹاف رپورٹر)صوبے میں لاک ڈان کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔صوبے میں مزید 288 افراد گرفتار کرلئے گئے لاک ڈان کی خلاف ورزی پر اٹھارویں روز 95 مقدمات درج ہوئے صوبے میں لاک ڈان کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کے مجموعی تعداد 4700 سے تجاوز کر گئی ہے ۔پولیس سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہزار 739 ہوگئی صوبے میں لاک ڈان کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 1 ہزار 507 تک جا پہنچی لاک ڈان کے اٹھارویں روز کراچی سے 178 افراد کو گرفتار کیا گیاکراچی میں گرفتار ملزمان کے خلاف 67 مقدمات درج ہوئیلاک ڈان کی خلاف ورزی پر حیدر آباد میں 25 افراد گرفتار اور ان کے خلاف 2 مقدمہ درج کئے گئیمیرپور خاص میں 3 روز بعد لاک ڈان کی خلاف ورزی پر 2 افراد کو گرفتار اور ان کے خلاف 1 مقدمہ درج کیابے نظیر آباد میں بھی 3 روز بعد 8 گرفتاریاں کی گئیں جن پر 1 مقدمہ بنایا گیاسکھر میں لاک ڈان کی خلاف ورزی پر 36 افراد گرفتار اور ان کے خلاف 10 مقدمات درج کئے گئیلاڑکانہ میں لاک ڈان کی خلاف ورزی پر 39 افراد کو گرفتار کیا گیالاڑکانہ سے گرفتار 39 افراد کے خلاف 14 مقدمات درج کئے گئے۔
288افرادگرفتار
لاک ڈائون کی خلاف ورزیوں پر288افرادگرفتار
Apr 10, 2020