لاک ڈائون کے باوجود روزانہ 2000 بچوں کو علاج فراہم کر رہے ہیں، چائلڈ لائف

کراچی(نیوز رپورٹر)پورے سندھ اور بلوچستان میں چائلڈ لائف ایمرجنسی رومز میں پریشان والدین عام کھانسی اور بخار کے ساتھ COVID-19 کے شبہ میں اپنے بچوں کو چائلڈ لائف ایمرجنسی رومز، ای آر میں لا رہے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں لاک ڈائون کے باعث چھوٹے کلینک بند ہونے اور او پی ڈی کی باقاعدہ بندش کی وجہ سے زیادہ تر صحت کی سہولیات سندھ میں بند ہیں اس وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کے دبائو میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ، ان میں سے صرف 10 فیصد کو رسک اسسمنٹ ڈیسک (آر اے ڈی) کے پاس بھیجا جارہا ہے ، اور ان میں سے 15 فیصد کوویڈ 19 کے شک میں علاج معالجہ کا کہا جاتا ہے۔ آج تک 3000 سے زائد بچوں کو کورونا کا شبہ ہونے کی وجہ سے چائلڈ لائف اسپیشل ٹرائی ایج ڈیسک بھیج دیا گیا ہے جو ایمرجنسی رومز میں قائم ہیں۔
چائلڈ لائف

ای پیپر دی نیشن