کراچی (نیوز رپورٹر ) روشنی فائونڈیشن انٹرنیشنل کراچی کے تحت لاک ڈائون متاثرین کی امدادکا سلسلہ شروع کردیاگیا،پہلے مرحلے میں 3000مستحق خاندانوں میں امدادی راشن پہنچایاجارہاہے،عوام کے مشکل حالات اور لاک ڈائون کے باعث پیداہونے والی مشکلات کا ادراک ہے،دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔یہ باتیں روشنی فائونڈیشن انٹرنیشل کراچی کے چیئرمین محمدامین ستارنورانی نے مستحق خاندانوںکے لئے امدادی راشن کی روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالمجید اسماعیل نورانی، جنرل سیکریٹری صاحبزادہ محمدزبیر ہزاروی، عبدالغنی شاہ زیب، محمدنوید ودیگر بھی موجودتھے۔
امین ستارنورانی
راشن کی تقسیم میںسفید پوشوں کا خاص خیال رکھاجائے، امین ستارنورانی
Apr 10, 2020