کراچی(نیوزرپورٹر )طبی ماہرین نے کہاہے کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے، پاکستان میں کورونا نے پھیپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کے بغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے،کورونا وائرس 2وائرس سے مل کر ایک وائرس بناہے، کوروناسے متاثرہ شخص تقریبا 7افراد کو وائرس منتقل کرتا ہے۔اس ضمن میں ڈاکٹرعبدالباری خان نے بتایاکہ پاکستان میں کوروناوائرس کی ابھی پیک نہیں آئی ہے، پاکستان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی۔لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناوائرس کاخطرہ ٹل گیا ہے، ہمارے پاس اس وقت بھی 8کورونا مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور ہمارے پاس کورونا کے زیادہ تر مریض تشویشناک آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لائف اسٹائل بدلنا ہوگا، ملنے ملانے کا طریقہ تبدیل کرناہوگا، کورونا وائرس کی وہی علامات ہیں جو دنیا بھرمیں پائی گئی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالباری نے کہاکہ پاکستان میں کورونا نے پھیپھڑوں اور دل کونقصان پہنچایا، ہمارے پاس زیادہ کورونامریض پھیپھڑوں اوردل کے آرہے ہیں، نوجوانوں میں زیادہ دل کی تکلیف والے مریض آرہے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹرجاویداکرم نے بتایا کہ کورونا وائرس 2وائرس سے مل کر ایک وائرس بناہے، کوروناسے متاثرہ شخص تقریبا 7افراد کو وائرس منتقل کرتا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سماجی فاصلیرکھنے ہیں ہمیں اپنا طریقہ زندگی تبدیل کرنا ہوگا، پاکستان میں کورونا کے مریض بڑھنے کا خطرہ موجودہے، کورونا وائرس زیادہ دیرتک زندہ رہ سکتاہے ، مختلف جگہوں پرکوروناوائرس مختلف گھنٹے تک زندہ رہ سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ملیریاڈرگ ڈاکٹرکی ہدایت کے بغیربالکل بھی استعمال نہ کی جائے، اینٹی ملیریا ڈرگ کی کورونا سے متعلق تحقیق اور تجربات جاری ہیں، کچھ دن میں اینٹی ملیریاڈرگ کی کورونا سے متعلق تفصیلات دیں گے۔
ڈاکٹر باری خان
پاکستان میں کورونا نے پھیپھڑوں اور دل کو نقصان پہنچایا، ڈاکٹر باری خان
Apr 10, 2020